پیارا خدا
خداایک پیارا خزانہ
خدا ایک پیارا خزانہ ہے
ہمارا بہشت ہمارا خدا ہے
ہماری ا علی لذات ہمارے خدا میں ہیں
یہ الفاظ خدا کہ ایک بہت پیارے کے ہیں۔جن کو ہم سنتے اور سر دھنتے ہیں پر ہم میں سے بہت سے ایسے ہیں جو کبھی ان الفاظ پر غور نہیں کرتے، اور کبھی اس پیارے خزانے کو تلاش کرنے کی کو شش نہیں کرتے ۔
دنیاوی خزانوں کو حاصل کرنے کے لیئے ہم دن رات ایک کر دیتے ہیں مگر اصل خزانے کی طرف ہم دھیان ہی نہیں دیتے کہ وہ کتنا خوبصورت اور کتنی خوبصورتیاں اپنے اندر سمیٹے ہو ئے ہے ۔
فانی دنیا کے فائدے اور مزے بھی فانی ہیں اور ہمیں اصل سے بہت دور لے جاتے ہیں،جبکہ وہ کہتا ہے تم میری طرف ایک قدم بڑھائو میں تمہاری طرف دو قدم بڑھائوںگا۔تم میری طرف چل کر آئو میں تمھاری طرف دوڑ کر آئوں گا۔کتنا آسان ہے اس خزانے کو حاصل کرنا ، مگر ہم اس دنیا کے پیچھے لگے ہوئے ہیں جس کی طرف اگر ہم دوڑ کر جائیں تو وہ دگنی رفتار سے ہمارے آگے دوڑتی ہے۔وہ دنیا جو اکژہمیں دکھوں کے جہنم کے سوا کچھ نہیں دیتی۔تو ہم اپنی بہشت چھوڑ کر جہنم کا انتخاب خود کرتے ہیں۔
دنیاوی مزوں میں سے آپ کو کوئی بھی مزا خواہ کتنا ہی پسند ہو اور کتنا ہی کھا لیں وہ تھوڑی دیر کے لئے ہی رہتا ہے پھر اس کا اثر ختم ہو جاتا ہے۔ایک ذائقہ ہے خدا کی محبت کا جس کو ایک دفعہ چکھ لیں اس کا اثر کبھی زائل نہیں ہوتا،
یہ بات صرف وہ ہی سمجھ سکتا ہے جس نےیہ مزا چکھا ہو۔
تو دوستو!اس بہشت کو،اس خزانے کو اور خدا تعالی کی محبت کو پانےکے لئے پہلے اپنےدل میں اس کی محبت پیدا کرنی ہو گی جس کے لئے ضرورت ہے اسی پیارے مہربان خدا سے دعائیں مانگنے کی ،اس کے احکامات پرعمل کرنےکی۔
تو پیار کریں خدا سے ،خدا کے پیاروں سے اور اسی سے مدد چاہیں۔
خدا تعالی ہم سب کو توفیق عطا فرمائے کہ ہم اسی دنیا میں بہشت کے نظارے دیکھنے والے بنیں۔آمین
very nice attempte jazakallah
ReplyDeleteAllah hum sab apney peda kerney wali ki raza ki rahon per chalney ki taufeeq ata fermai
jazakallah bhai :)
DeleteMashallah hun ae kam vi ? Good work keep it up!
ReplyDeletejazakallah
Deleteneed prayers
بہت خوب بہت اچھا
ReplyDeleteاللہ کرے زورِقلم اور زیادہ
ذرا سی تصحیح
ھمارا بہشت ھمارا خدا ھے۔