Symbol

Symbol
Let there be Peace

Friday, 31 October 2014

سچا واقعہ

ہمارے ساتھ ایک مسلۂ ہے کہ ہم جب بھی کسی کالے کو دیکھتے ہیں بس ایک ہی بات ذہن میں آتی ہے کہ --->> "افریقی "  اور اگر مسلم کا خیال آئے تو ذہن میں فوراً خیال آتا ہے کہ "پاکستانی " ارے بھئی غلط کیا ہے دنیا میں ایک ہی تو ملک ہے جو خالصتاً اسلام کے نام پر بنا تھا اور لگتا ہے اسلام کے نام پر ہی ۔۔۔۔اللہ نہ کرے پتہ نہیں کیا کیا ذہن میں آجاتا ہے ۔۔۔بس جی کیا کریں ۔۔۔۔جس قدر اسلام کی روز خدمت ہو رہی ہے پاکستان میں۔۔۔۔ مجھے لگتا ہے بچوں کو اگر پیدا ہونے کی آپشن دی جائے تو وہ پاکستان میں پیدا ہونے سے انکار کردیں وجہ آپ جانتے ہیں ۔۔۔ارے بھئی میں تو آپ کو ایک واقعہ سنانے لگی تھی کہاں الجھ گئی ، ہوا یوں کہ ایک نائیجرین  مسلم خاتون سے ایک کلینک پر ملاقات ہوئی اُس کے سکارف سے اندازہ ہوا کہ وہ مسلم ہے میں نے جھٹ سے سلام کہ دیا اور وہ شائد پکی مسلمان نہیں تھی اس لئے میرا فرقہ پوچھے بغیر ہی جواب میں وعلیکم اسلام کہ دیا ۔۔۔پھر تھوڑی دیر بعد مجھ سے پوچھنے لگی کیا تم انڈین ہو خاکسار نے عرض کیا نہیں پاکستانی ہو ں ۔۔۔کہنے لگی اچھا میں بھی حیران تھی کہ انڈیا میں بھی مسلمان ہوتے ہیں ؟؟ تم مجھے انڈین لگ رہی ہو میں انڈین ڈرامے دیکھتی ہوں ۔۔
خاکسار نے بتایا کہ ہاں ہم لوگ تقریباً ایک ہی جیسے ہیں ۔۔۔اور انڈیا میں بھی مسلمان رہتے ہیں اور بہت بڑی تعداد میں ہیں ۔۔تو اُس نے حیرت سے سوال کیا اچھا ؟؟ لیکن وہ اپنے ڈراموں اور فلموں میں زیادہ تر اپنے مذہب کے بارے میں ہی تبلیغ کرتے ہیں ۔۔۔کبھی  مسلمانوں کے بارے میں ڈرامے نہیں بناتے ۔۔
میں نے عرض کیا بناتے تو ہیں لیکن بہت کم ۔۔۔پھر اُس نے ایک ایسا سوال کیا کہ میں چونک کر رہ گئی اور پھر میں نے شکر کیا کہ وہ پاکستان کبھی نہیں آئی نہ ہی پاکستانی ڈرامے دیکھتی ہے ۔۔۔کیوںکہ اسلام کی جو دُرگت ہم بناتے ہیں تو وہ شائد حیرت سے مر ہی جاتی یا اُس کی حیرت پر وہ مار دی جاتی  
اُس نے شدید حیرت سے پوچھا، اچھا!!! وہ جو سر پر رومال باندھ کرمرد اور دوپٹہ اوڑھے خاتون کو دکھاتے ہیں وہ مسلمان ہوتے ہیں ؟؟لیکن وہ جب کوئی دعا مانگنی ہوتی ہے یا نماز پڑھنی ہوتی ہے تو مسجد کیوں نہیں جاتے ؟؟ کسی مزار پر کیوں جاتے ہیں وہ کیسے مسلمان ہیں جو خدا کے آگے نہیں جھکتےبلکہ قبروں پر جا کر دعائیں کرتے ہیں ؟؟یہ کیسا اسلام ہے؟؟  یہ تو شرک ہے ؟؟؟؟

3 comments:

  1. Pak is a laboratory of experiments

    ReplyDelete
  2. This is really a bitter truth of indo pak region.

    ReplyDelete
  3. This is a real eye opener if we r not blind.

    ReplyDelete