صبح گھر سے نکلتی ہوں تو مین سڑک پر پورا شہر اُمڈا آتا ہے ۔۔پر اپنا حق چھوڑتے ہوئے ارد گرد سے شامل ہونے والی ٹریفک کو اتنے آرام سے رستہ دے دیتے ہیں اور ہر بندہ ایک دوسرے کا اس قدر مشکور ہو رہا ہوتا ہے جیسے سڑک دوسروں کی ملکیت ہو اور اُن کی مہربانی کہ ہمیں چلانے کی اجازت دی ۔ پاکستان میں کوئی ٹیکس دے نہ دے لیکن سڑک پر یوں گاڑی چلاتے ہیں کہ جیسے سڑک اُن کے ابا کی ہو اور دوسرے کون ہوتے ہیں کہ بغیر اُن کی مرضی کے ڈرائیو کریں ۔۔مجھے محسوس ہوتا ہے اِس رویے کے پیچھے ہاتھ، گھر سے رخصت کرنے والی ماؤں اور بیگمات کا ہے یا تو وہ پیچھے پھر پھر کر ناشتہ کراتی ہیں کہ دماغ ساتویں آسمان پر پہنچ جاتا ہے ۔۔اور اگر نہیں پوچھتیں تو پارہ ہائی ہوجاتا ہے تو اثر تو سڑک پر ہی نکلے گا ناں ۔۔۔یہاں بھاگم بھاگ خود ہی تیار ہوئے بچوں کو تیار کیا ناشتہ کیا کیا نہ کیا نہ کیا ۔۔۔تو اکڑ اور گرمئ دماغ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔۔۔۔
وہاں اکثر لوگ ضروری کام سے ویلے ہوتے ہیں اور ہمیشہ جلدی ہوتی ہے کچھ نہ کرنے کی ۔۔۔یہاں (حالانکہ گورنمنٹ فارغ رہنے کے بھی پیسے دیتی ہے) ہر بندہ ضروری کام سے جا رہا ہوتا ہے لیکن سکون سے ۔۔کبھی کبھی تو میری (نئی ڈرائیور) پاکی روح بھی بے چین ہو جاتی ہے جب ایک سائکل والے کے پیچھے بھی گاڑیوں کی لمبی قطار لگ جاتی ہے ۔۔۔کوئی گاڑی سے سر باہر نکال کر گالی نہیں دیتا نہ ہی فٹ ہاتھ کا رستہ بتاتا ہے ۔۔۔حد ہے بھئی پیدل چلنے والوں کا حق بھی گاڑی والے سے زیادہ ہے۔۔۔ہمارے ہاں تو بس گاڑی ہونی چاہئے، سارے حقوق آپکے ۔۔۔اور تو اور یہاں کی گورنمنٹ کا حال بھی ملاحظہ کریں سال میں ایک دو ٹریفک حادثات کیا ہو گئے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا مشکل کردیا قوانین کی اتنی پابندی اُف ہم پاکستانی کہاں جائیں ارے بھئی دو چار ہزار میں کہیں سے بھی کسی کا بھی لائسنس بنوانے والی قوم کو پڑھنے ڈال دیا ۔۔۔۔ اور مجال ہے کسی چھوٹی سی سڑک پر بھی کوئی کھڈا رہنے دیں روز ہی کہیں نہ کہیں مرمت ہو رہی ہوتی ہے حد ہوتی ہے ویسے ۔۔۔۔ اور ایک ہماری حکومتیں ہیں ماشااللّہ روز بروز فرقہ وارانہ فسادات بڑھتے جا رہے ہیں جس کی بھینٹ ہزاروں نئیں بلکہ لاکھوں افراد چڑھ چکے ہیں مجال ہے جو نظامِ تعلیم یا قوانین پر ایک نظر ڈال لیں ۔۔۔ضرورت بھی کیا ہے بھئی یہی وہ کامیاب ہتھیار ہے جو بوقتِ ضرورت مخالفین کا صفایا کرنے کے کام آتا ہے اور ویسے بھی اتنی تو آبادی بڑھتی جا رہی ہے دنیا کی اور اس آبادی کی پولوشن کو ختم کرنے میں پاکستان سب سے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔۔۔۔بھوک ، بم دھماکوں ، ٹارگٹ کلنگ اور اور توہین کے مجرموں کو جلانے کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی ابتر حالت اور ٹریفک قوانین کی نہیں بلکہ ٹریفک پولیس کی جیب گرم کرنے کی وجہ سے ہزاروں لوگ جو سڑکوں پر مارے جاتے ہیں یہ باقی دنیا پر ایک احسانِ عظیم ہی تو ہے
میں صدقے قربان میرا سوہنا پاکستان "
Great writing....really impressed
ReplyDeleteزبردست
ReplyDeleteزبردست
ReplyDelete