مندرکو گراؤ ، یا مسجد کو جلاؤ
گھروں کو گھیرو، قبروں کو اکھیڑو
بس "بلاسفیمی" کا الزام لگاؤ
زندہ جلاؤ یا خوں میں نہلاؤ۔۔۔
کوکھ میں پلنے والوں پریا
بھوک سے مرنے والوں پر
یتیموں پر ، بیواؤں پر
مظلوموں خاک نشینوں پر
اللہ کےمتوالوں پر یا
کلمہ گو انسانوں پر
اس ملک میں بسنے والوں پر،
پر نچلے طبقے والوں پر
تم جو جو ظلم بھی ڈھاتے جاؤ
"قانون حفاظت کرتا ہے"۔۔۔
ہے فکر تمہیں کِس بات کی یاں
جذبے کی بات کو چھوڑو یہاں ۔۔۔
بس چہرے بدلتے رہتے ہیں
اور "جنون حکومت کرتا ہے"
No comments:
Post a Comment